ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : سنتے گولی سرکاری اردو پرائمری اسکول کا صد سالہ جشن کاانعقاد

کمٹہ : سنتے گولی سرکاری اردو پرائمری اسکول کا صد سالہ جشن کاانعقاد

Fri, 16 Feb 2018 17:56:54    S.O. News Service

کمٹہ:15/ فروری (ایس اؤنیوز)اسکول کی ترقی کے پیچھے بہت سارے محبان تعلیم کی محنت ہے، معاشرے میں تعلیم سے لگاؤ رکھنے والوں کی وجہ سے ہی یہ اسکول ترقی کی راہ پر گامز ن رہنے کا خیال رکن اسمبلی شاردا شٹی نےکیا ۔ وہ یہاں سنتے گولی کی سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول کے صدسالہ جشن کا پودوں کی سیرابی کے ذریعے افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہی تھیں۔

رکن اسمبلی نےکہاکہ یہاں کے عوام کی زبان الگ الگ ہے ، مگر تعلیم کو ترجیح و اہمیت دینےکے نتیجےمیں یہ سب ہواہے، دیہات بہت چھوٹی سہی مگر عوام کا دل بہت بڑا ہونے کی بات کہی۔اس موقع پر انہوں نے جانکاری دی کہ علاقہ میں سرکاری پی یو کالج کی مانگ ہے ،سرکاری سطح پر غور کیاجارہاہے، جتنا جلد ہوسکے اس کا م کوانجام دینےکا تیقن دیا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک آئیڈیل اسکول کے صدر عبدالقادر شیخ، نارتھ کینرا یونائیٹیڈ فورم کے صدر امتیاز شیخ نے اسکول کے صد سالہ ساونیر کا اجراء کیا۔ اجلاس کی صدارت سنتے گولی گرام پنچایت کے صدر مہیش نائک نے کی۔ پروگرام میں اسکول سے فارغ ہوکر اعلیٰ عہدوں پر فائز اور بعض معزز شخصیات کی تہنیت کی گئی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ استقبالیہ ترانہ اور ریاستی ترانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع اساتذہ سنگھ کے صدر نارائن گاؤنکر، آر ایف او ورندرناتھ، ناظمہ خان، ابراہیم صاحب ، ونایک بھٹ، سیرئیل المیڑا، بلاک اقلیتی سیل کے صدر فرانسس فرنانڈیز، مدینہ مسجد کے صدر عبدول شیخ، صدسالہ جشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق ،ایس ڈی ایم سی صدر محمد اسلم سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: